کرپٹ عناصرشفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

لاہور(سکائی نیوز) نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، عالمی اداروں نے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف کیا :وزیر اعلیٰ پنجاب
ن لیگ کا دور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت کے 4 سال شفافیت اور خدمت کی گواہی دے رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ملاقات کی ۔ شہباز شریف نے وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے سیاسی مخالفین پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف کر رہے ہیں ۔