‘زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، چیمپئن کبھی شکست تسلیم نہیں کرتا’

پشاور: (ٹیسکو نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران کا کہنا ہے کہ آگے وہی بڑھتا ہے جو مقابلہ کرتا ہے، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، چیمپئن کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرتا، کھلاڑی نہ ہوتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتا۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر ٹونٹی تھری یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ عمران کان نے بطور مہمان خصوصٰ شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں خان آف مردان یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ کپتان نے اپنی تقریر کے آغاز پر خیبر پختونخوا کی عوام اور نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

بعد میں کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کو گر کی باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ سپورٹس آپ کو ہارنا اور جیتنا سکھائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی حکومت 100 گراؤنڈز کی تعمیر کر ر ہی ہے جن میں سے 50 گراؤنڈز بنا دیئے گئے ہیں۔