فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد (جیوعوام) چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ، شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار دہشتگردوں کو سزائے موت دے دی گئی ۔ چاروں دہشتگرد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ امن کے دشمن انجام کو پہنچ گئے ، چار دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ، چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور انہیں فوجی عدالتوں سے سزائے موت دی گئی تھی ۔ دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دی گئی ، پھانسی پانے والوں میں رحمان الدین ، مشتاق خان ، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں ۔ تمام دہشتگردوں نے ٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا ۔