ڈان لیکس تحقیقات کا آئندہ 24 گھنٹوں میں منظر عام پر آنے کا امکان

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) وزیر داخلہ کی دی جانے والی ڈیڈ لائن آج ختم ، 15 سے زائد صحافیوں ، اخبارات کی انتظامیہ ، ایڈیٹرز سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ڈان لیکس تحقیقات آئندہ 24 گھنٹے میں منظر عام پر آنے کا امکان ، وزیر داخلہ چودھری نثار نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش ہونے کا عندیہ دیا تھا جس کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے ۔ روزنامہ دنیا میں شائع ایک خبر کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی ، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 15سے زائد صحافیوں ، متعلقہ اخبار کی انتظامیہ ، ایڈیٹرز اور دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ صحافی سرل المیڈا سے طارق فاطمی کے دیرینہ تعلقات اور خبر کے حوالے سے رابطے کے شواہد ملے ، جبکہ پرویز رشید اور رائو تحسین کے سرل المیڈا اور دو صحافیوں سے رابطے کے شواہد ، موبائل پیغامات ، فون کال ریکارڈ اور خبر کے حوالے سے معلومات ملنے کے باوجود خبر نہ روکنے کی کوتاہی شامل ہے ۔ تحقیقات میں طارق فاطمی کو اہم کردار بتایا گیا ہے