آئی سی سی اجلاس، بگ تھری کے خاتمے پر اتفاق

دبئی: (جیوعوام) آئی سی سی اجلاس، بگ تھری کے خاتمے پر اتفاق، ذرائع کے مطابق، بگ تھری کو بچانے کے لئے صرف سری لنکا نے بھارت کا ساتھ دیا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ ششانک منوہر کی اضافی حصے کا معاملہ حل کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ بگ تھری کے تحت بھارت 570 ملین ڈالر کا حصہ لینا چاہتا تھا جس کا خاتمہ بنیوں کی نیندیں اڑائے ہوئے ہے۔ بگ تھری کا حتمی خاتمہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ہو گا۔