نیپرا کی بجلی کے نرخوں میں چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد (روزنامہ نیا وقت) کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری اور مارچ کیلئے کی گئی ، صارفین کو 32 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں مجموعی طور پر چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں فروری اور مارچ کے لئے کی گئی ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے دائر کردہ درخواست کی سماعت نیپرا اتھارٹی نے کی اور سماعت مکمل ہونے کے بعد نرخوں میں ماہ فروری اور مارچ کے لئے مجموعی طور پر چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ۔ فروری کے لئے دو روپے پندرہ پیسے اور مارچ کے لئے دو روپے بیس پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی جس سے مجموعی طور پر صارفین کو بتیس ارب کا ریلیف ملے گا ۔ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا ۔ زرعی اور تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر بھی کمی کا اطلاق نہیں یو گا ، کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا ۔