کپتان 10 ارب آفر دینے والے کا نام بتائیں ، پیپلز پارٹی کا مکمل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(ٹیسکو نیوز) 10 ارب کوئی چھوٹی رقم نہیں ، پیپلز پارٹی کو برا کہنے پر عمران خان کا چورن بکتا ہے :سینیٹر سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی ۔ پارٹی رہنما سینیٹر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 10 ارب روپے کوئی چھوٹی رقم نہیں ، عمران خان اس شخص کا نام بتائیں تاکہ معاملے کی مکمل انکوائری کروائی جا سکے ۔ انہوں نے عمران خان کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ عمران خان پیپلز پارٹی پر تنقید اس لئے کرتے ہیں کیونکہ اسی طرح ان کا چورن بکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک قومی جماعت ہے ، وطن سے محبت ثابت کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کو عمران خان کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں