آپریشن ردالفساد: خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (جیوعوام) آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ امن دشمنوں کے کئی خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر فضائی کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے اور امن دشمنوں کے کئی خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ زنگوٹی کے غاروں میں چھپایا گیا تھا۔ اسلحے میں راکٹ لانچر اور مارٹر گولے شامل ہیں