سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 16 مئی کو طلب

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) کونسل کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کے فواد چودھری کی چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر غور کیا جائے گا چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس سولہ مئی کو طلب کر لیا ہے ۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں پی ٹی آئی فواد چودھری کی چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر غور ہوگا ۔ اجلاس میں فواد چودھری کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا