‘کوئی ڈھیٹ ہو جائے تو کیا کیا جائے؟ ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچا لیا گیا’

راولپنڈی: ( ٹیسکو نیوز) کوئی ڈھیٹ ہو جائے تو کیا کیا جائے، شیخ رشید کا طنز، کہتے ہیں ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچا لیا گیا، جندال سے چھپ چھپ کر ملاقات درست نہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے اتارا تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے، ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچا لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جندال سے چھپ کر ملاقات درست نہیں، جندال کا چھپ چھپ کر آنا بھی شرمناک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نااہل ہو چکے، ساٹھ دن کی مہلت ملی ہے۔