ایبٹ آباد:حویلیاں میں چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،5 افراد جاں بحق،18زخمی

ایبٹ آباد:(روزنامہ نیا وقت ) حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایبٹ آباد میں حویلیاں موڑ کے قریب چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر وین،2 ٹرالر،3 کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو آر ایچ سی حویلیاں اور ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کیا،جہاں معمولی نوعیت کے زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،ٹریفک حادثہ کے باعث شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔