بعض کامیاب عازمین کی حج درخواستیں مسترد ہونیکا امکان

اسلام آ باد:(ٹیسکو نیوز) کامیاب درخواست گزاروں کی رہنمائی وتربیت ملک بھر میں جید علمائے کرام اور حجاج کرام کی زیر نگرانی جلد ہی شروع کی جائے گی،اضلاع اورتحصیل سطح پر رہنمائی کیلئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔
حج 2017 کی قرعہ اندازی میں کامیاب پہلے خوش نصیب گروپ لیڈر لسبیلہ سے محمد رمضان تھے،کامیاب درخواست گزاروں کی رہنمائی وتربیت ملک بھر میں جید علمائے کرام اور حجاج کرام کی زیر نگرانی جلد ہی شروع کی جائے گی،اضلاع اورتحصیل سطح پر رہنمائی کیلئے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا،عازمین حج کو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے باقاعدہ تربیت دیجائے گی۔ ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی کے بعد ایسے کامیاب درخواست دہندگان کو تکنیکی بنیادوں پر نا کام کیا جا سکتا ہے ایسی خواتین جن کی درخواستیں بغیر شرعی محرم کے وصول ہوئی ہیں،اگر کسی حاجی نے سات سال میں حج کیا ہو اور حجِ بدل کا انتخاب نہ کیا ہو یا وہ کسی ایسی خاتون کا محرم ہو جس خاتون نے گزشتہ سات سال میں حج کیا ہو،رواں برس 89 ہزار گروپس میں سے 61 ہزار 361 گروپس کامیاب قرار نہیں پائے،ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز سے بھی وزارت مذہبی امور نے پیکیجز کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ پی آئی اے سے حج کرایوں میں کمی بارے بات کی جارہی ہے۔