سندھ حکومت کراچی میں رینجرز کے کردار کو ہر تین ماہ بعد متنازع نہ بنائے:چوہدری نثار

کراچی:(ٹیسکو نیوز) رینجرز نے شہر قائد کے امن کیلئے سیاست سے بالا تر ہو کر کردار ادا کیا،رکاوٹوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے،کراچی کو کسی ایک شخص کے اشارے پر یرغمال بنانے کا سلسلہ ختم ہوگیا:وفاقی وزیر داخلہ کا پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
کراچی رینجرز ٹرینگ سینٹر میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقدہ ہوئی جس میں وزیرداخلہ چودھری نثار نے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ نے کہا سندھ حکومت کراچی میں رینجرز کے کردار کو ہر تین مہینے بعد متنازع نہ بنائے،رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے مدد کی جائے،رینجرز نےشہر قائد میں ساڑھے تین سال میں بہادری کی مثال قائم کی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا رینجرز نے سرحد اور اندرون ملک سیکیورٹی کیلئے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،کراچی میں ساڑھے 3سال کےدوران ساڑھے 9 ہزار آپریشن کئے،مختلف کارروائیوں میں منشیات اوراسلحہ برآمدکیا،ہزاروں کی تعداد میں جرائم پیشہ عناصر پولیس کے حوالے کئے،رینجرز نے ذمہ داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کے لئے کردار ادا کیا،رینجرز کی کارردگی صرف سندھ تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا اب کراچی کو کسی ایک شخص کے اشارے پر یرغمال بنانے کا سلسلہ ختم ہوگیا،کچھ سال پہلے کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال تھا،ہمارا حافظہ کمزور ہے،بھول جاتے ہیں کل کیا تھا،کراچی کے امن سے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ تقریب میں رینجرز کے جوانوں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے آپریشن کی مشقیں کیں اور ڈرل کا مظاہرہ کیا،وزیرداخلہ نے کامیاب کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔