کھایا جانے والا عروسی لبا س ……….. یہ لباس کوئی عام لباس نہیں.

لندن (سکا ئی نیوز)اپنی شادی کے موقع پرنیا اور خوبصورت لباس زیب تن کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے تاہم لندن کی معروف ڈیزائنرز نے ایسا انوکھا اور منفرد عروسی لباس تیار کیا ہے جسےصرف کھایا جاسکتا ہے ۔ لندن میں ہونے والے ایک ایونٹ میں پیش کیا جانے والا یہ لباس کوئی عام لباس نہیں بلکہ ایک کیک ہے جسے نہایت خوبصورتی کے ساتھ اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے ۔اس انوکھے لباس کی لمبائی 6 فٹ ہے جس کی تیاری تقریباً 10 دنوں میں مکمل کی گئی ہے ۔اس خوبصورت اور ’’لذیذ‘‘ لباس کی تیاری میں 132 پونڈ فونڈنٹ جبکہ 110 پونڈ ماڈلنگ پیسٹ کا استعمال کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں