سندھ اور پنجاب میں آج بھی موسم گرم رہے گا

لاہور(ٹیسکو نیوز) لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، مالاکنڈ اور کشمیر میں کئی مقامات پر بارش کی پیشگوئی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی سورج کا پارہ ہائی رہے گا ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، دادو ، نوابشاہ اور سکھر میں دھواں دھار گرمی پڑے گی ، لا ہور میں درجہ حرارت 42تک جائے گا،،،دوسری طرف محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ، اسلام آباد ، مالاکنڈ اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی انتہا پر ہے ۔ آج بھی سورج غضب ڈھائے گا ، سندھ میں گرمی اپنے جوبن پر ہے ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، دادو ، نوابشاہ اور سکھر سمیت متعدد علاقے تنور بنے ہوئے ہیں ، ان علاقوں میں پارہ 45 کی حد عبور کرے گا ۔ کراچی میں گرمی کی شدت سمندری ہواؤں کے باعث کم رہے گی ، درجہ حرارت 35 سے 37 کے درمیان رہے گا ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج شدید گرمی پڑے گی ۔ لاہور میں درجہ حرارت 42 تک جانے کا امکان ہے ۔ رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر اور بھکر میں بھی گرمی عروج پر رہے گی ۔ دوسری طرف رات گئے اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج بھی ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، مالاکنڈ ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے