تھائی لینڈ:سورج کی شعاعوں سے چکن روسٹ

بنکاک:(جیوعوام) بہت سے لوگوں نے میری مخالفت کی لیکن اب 20 سال سے چکن روسٹ کرنے کا یہ طریقہ استعمال کر رہا ہوں:دکاندار
تھائی لینڈ میں 60 سالہ دکاندار نے گاہکوں کو کچھ مختلف پیش کرنے کیلئے سے سورج کی شعاعوں سے کھانا پکانے کا طریقہ اپنایا ہوا ہے۔ بنکاک سے 2 گھنٹے کی مسافت پر 60 سالہ دکاندار نے ایک ہزار حرکت کرنیوالے شیشوں کی دیوار بنائی ہے جس کے ذریعے وہ سورج کی مجتمع شعاعوں کی شدید حدت مصالحہ لگے چکن پر ڈالتا ہے،جس سے صرف12منٹ کے اندر چکن پک کر کھانے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے چکن روسٹ کرنے کا یہ طریقہ استعمال کر رہا ہے،جب اس نے پہلی دفعہ یہ طریقہ استعمال کرنے کا سوچا تو بعض نے کہا کہ میں پاگل ہو گیا ہوں کہ اس طرح چکن روسٹ کرنا ممکن نہیں۔ مگر اب وہ کہتے ہیں کہ تم کچھ بھی کر سکتے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں