فلم انڈسٹری کی بقا کی جنگ میں کامیاب ہونگے :سید نور

لاہور (ٹیسکو نیوز ) اچھی اور معیاری پاکستانی فلم کو بھی کامیابی کے باوجود سینما سے اتاردیا جاتا ہے :نامور ہدایتکار
نامور ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی ، مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے اس کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا اچھی اور معیاری پاکستانی فلم کو بھی کامیابی کے باوجود سینما سے اتار دیا جاتا ہے ، پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری اس لیے نہیں ہو رہی کہ انہیں مالی طور سے نقصان ہورہا ہے اگر پاکستانی فلمیں سینمائوں پر چلیں تو وہ ضرور بزنس کریں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں