بنی گالہ اراضی کی خریداری ، کپتان کی منی ٹریل جمع

اسلام آباد ( ٹیسکو نیوز ) جمائما کی جانب سے لیگزن برگ بینک کی لیٹرز بھی لف ، عمران کی سابق بیوی نے کوائف منظر عام پر نہ لانے کی درخواست کی ہے
عمران خان نے بنی گالہ کی اراضی سے متعلق جمائما خان سے وصول منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔ جمائما خان نے درخواست کی ہے کہ ان کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات منظر عام پر نہ لائی جائیں ۔ بنی گالہ اراضی کی خریداری ، جمائما سے وصول منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئیں ۔ عمران خان نے عدالت سے درخواست کی کہ جمائما خان کے بینک اکاؤنٹس ، لیٹرز منظر عام پر نہ لائے جائیں ۔ عمران خان نے درخواست میں کہا کہ جمائما خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات صرف عدالت کیلئے ہیں ۔ منی ٹریل میں جمائما خان کے لیگزن برگ بینک کے لیٹرز بھی لگائے گئے ہیں ۔ جمائما نے 8 اپریل 2002 کو 2 لاکھ 17 ہزار ڈالرز ، 29 جولائی 2002 کو 2 لاکھ 75 ہزار 678 ڈالرز راشد خان کے اکاؤنٹ میں بھجوائے ۔ جمائما خان نے 22 جنوری 2003 کو بھی 1 لاکھ ڈالرز بھجوائے ۔ عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جمائما خان کے بینک اکاؤنٹ سے بھجوائی گئی رقم ثابت ہوتی ہے ۔ جمائما خان نے درخواست کی ہے کہ ان کے بینک اکائونٹس اور لیٹرز کی تفصیلات پبلک نہ کی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں