گلوکارہ بیونسے جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

نیویارک ( ٹیسکو نیوز) بیونسے نے فروری میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ماں بننے کا اعلان کیا تھا
امریکی گلوکارہ بیونسے نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے ، ریپر جے زی اور بیونسے ایک پانچ سالہ بیٹی کے والدین ہیں ۔ امریکی میڈیا نے بیونسے کے ماں بننے کی خبر دی ہے ، لیکن کسی تفصیل کا علم نہیں ۔ بچے کب پیدا ہوئے، بیٹے ہیں یا بیٹی ۔ میڈیا کے مطابق بیونسے کے شوہر جے زی اور بیٹی بلیو آئیوی کو لاس اینجلس کے ایک ہسپتال میں دیکھا گیا ۔ بیونسے کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا ، ،،بیونسے نے رواں برس فروری میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ماں بننے کا اعلان کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں