مہمان سے بدتمیزی پر سلمان نے محافظوں کی چھٹی کرا دی

ممبئی ( جیوعوام ) اداکار سلمان خان نے حال ہی میں تقریب میں شریک اپنے مہمان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر اپنے محافظوں کو نوکری سے نکال دیا۔ سلمان خان نے اس سے قبل بھی ذاتی معلومات لیک کرنے کے جرم میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فارغ کر دیا تھا۔ ایک سکیورٹی گارڈ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریب میں شریک ایک مہمان نے وہاں موجود محافظ کیساتھ بدتمیزی کرنا شروع کر دی جواب میں گارڈ نے بھی مہمان کیساتھ بدتمیزی کی اور بحث جاری رکھی یہاں تک کہ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی جس پر سلمان نے وہاں موجود گارڈز کو فارغ کر دیا۔ واضح رہے اس سے قبل بھی سلمان خان نے ذاتی معلومات لیک کرنے کے جرم میں اپنے تین باڈی گارڈز کو فارغ کر دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں