پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شام کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شام کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت محبوب احمد (صدر پاک پرتگال ایسوسیشن ) جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے شامی مسلمانوں پر مسلط کی گئ جنگ پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کے اتحاد سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ شام میں جنگ بندی کروا کر پر امن طریقہ سے مسلے کو مستقل بنیادوں پر حل کروایں اور شام کے مسلمانوں کو خوراک اور ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاے مظاہرین نے شام میں شہید ہونے والے بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی