فیفا ورلڈ کپ کا تاج فرانس کے سر سج گیا

فیفا ورلڈ کپ کا تاج فرانس کے سر سج گیا، فائنل میں کروشیا کو چار دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کی ٹیم شروعات سے ہی چھائی رہی، فرانس کی جانب سے گریزمین ، پوگبا اور مباپے نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ ایک اون گول ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:فٹ بال کی سلطانی کسے ملے گی؟ فیصلہ آج ہوگا

جیت کے ساتھ فرانس نے دوسری بار عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس سے قبل 1998 میں فرانس کی ٹیم برازیل کو شکست دے کر پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں