سنئیر مدرس کو سلیکشن گریڈ بی-١٧ نہیں دیا گیا

آزاد کشمیر میں ١٩٨٥ کے بعد بی ایڈ پاس کرنے والے کسی سنئیر مدرس کو سلیکشن گریڈ بی-١٧ نہیں دیا گیا – ٣٠ نومبر ١٩٩١ کو بی ایڈ پاس کرنے والے تیمور خان سنئیر مدرس گورنمنٹ انٹر کالج پنجیڑہ حال گورنمنٹ انٹر کالج پلیٹ تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی کو سیکرٹریٹ تعلیمات سکولز کے نوٹیفیکیشن نمبر س ت س ب ٨٠٤-١٦ مورخہ ٢١-٠٣-٢٠٠٥کے تحت ایک ہزار سے زاہد سنئیر مدرس کو نظر انداز کر کے کس بنا پر موصوف کو گریڈ بی-١٧ دیا- صدر آزاد کشمیر،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ اس کی اعلٰی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے-جو چھان بین کرے-اگر متذکرہ نوٹیفیکیشن جعلی نہیں تو متاثرہ سنیئرمدرسین کو تحت سنیارٹی سلیکشن گریڈ بی-١٧ دیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں