حرم میں مغرب کی نماز میں 18منٹ کی تاخیر

مکہ مکرم:مسجد الحرام میں گزشتہ روز مغرب کی نماز 18منٹ تاخیر سے شروع کی گئی۔مغرب کی نماز پڑھانے کیلئے مقررہ امام تاخیر سے پہنچے تھے۔ مؤذن ان کے انتظار میں رہے۔

اسی دوران حرم شریف میں بھی نماز میں تاخیر کے باعث ہرطرف ہلچل مچ گئی ۔ زائرین کے حلقوں میں اس حوالے سے 2کہانیاں گردش کرنے لگیں۔ پہلی کہانی یہ تھی کہ مقررہ امام اچانک بیمار ہوجانے کے باعث مقررہ وقت پر مسجد الحرام نہیں پہنچ سکے۔ اس پر انتظامیہ کے عہدیداروں نے متبادل امام کو رابطہ کرکے طلب کیا تب جاکر مغرب کی نماز کیلئے جماعت کھڑی ہوئی۔

دوسری کہانی یہ گردش کرتی رہی کہ دواماموں میں سے ہر ایک کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ مغرب کی نماز فلاں صاحب پڑھائیں گے جبکہ دوسرے امام صاحب پہلے امام کی بابت اسی طرح کا خیال کرتے رہے۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان کا موبائل بند ہونے کے باعث حقیقت حال ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں