پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکن خاتون سیالکوٹ پہنچ گئی

سیالکوٹ: امریکی خاتون ہلینا پاکستانی لڑکے کی محبت کو شادی کے بندھن میں بدلنے سیالکوٹ پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بننے والی بیشتر دوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بننے والی ایک اور دوستی شادی کے بندھن میں تبدیل ہونے والی ہے اور امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچ گئی ہے۔

سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی، اور اب ہلینا اس دوستی کو شادی کے پاکیزہ رشتے میں بدلنے کےلئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔کاشف کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تقریب میں دلہے کے والدین سمیت عزیز و اقارب شرکت کریں گے جبکہ خاتون ہلینا شادی سے قبل باقاعدہ اسلام قبول کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں