انیل کپور کی دیپکا اور رنویر سے ناراضگی کی تردید، استبقالیہ میں شرکت کا اعلان

ممبئی :بالی وڈ سٹار انیل کپور نے دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی میں مدعو نہ کیے جانیل کپور نے حال ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی ریہا کپور کے ساتھ گوا میں ایفی تقریب میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کی ، اس موقع پر ان سے سوال پوچھا گیا کہ خبریں گرم ہیں کہ ‘آپ دپیکا اور رنویر سے ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے اٹلی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں آپ کو مدعو نہیں کیا؟’

انیل کپور نے جواب دیا کہ ‘انہیں نہیں پتہ کہ یہ خبریں کیوں گردش کر رہی ہیں کہ وہ شادی میں مدعو نہ کرنے پر دپیکا اور رنویر سے خفا ہیں’ ، ان کا کہنا تھا کہ ’میں دپیکا اور رنویر کی شادی سے بہت خوش ہوں بلکہ یکم دسمبر کو شادی کی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کروں گا۔

خیال رہے کہ دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔انے پر خفا ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں