پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بیلجئم سے ہو گا

لاہور: ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ بھارت میں جاری ہے۔پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ بیلجئم سے آج ہو گا۔

ہاکی عالمی کپ پول مرحلہ ختم ہو گیا

تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ کے میلے میں پری کوارٹر فائنل کے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔ارجنٹینا، جرمنی، آسٹریلیا اور بھارت کی کوارٹر فائنل تک رسائی ہو گئی۔آخری گروپ میچ میں نیدرزلینڈ سے پانچ ایک کی شکست کے باوجودبہتر گول اوسط پر پاکستانی ٹیم کو پری کوارٹر کھیلنے کا موقع مل گیا۔آٹھ ٹیموں کا گروپ جوائن کرنے کیلئے پاکستان کا بیلجئم سے مقابلہ شیڈول ہے ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا چار بجے شروع ہو گا ۔جیت گئے تو کوارٹرفائنل کا ،ہارگئے تو ،واپسی کا ٹکٹ ملے گا ۔پلیئرز خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر فتح کیلئے پرعزم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں