پھل اور سبزیوں کے استعمال سے ہارٹ فیل کا خطرہ کتنے فیصد کم ہو جاتا ہے؟طویل سروے کے حیران کن نتائج

کراچی(این این آئی)سبزیوں، پھلوں، پھلیوں اور مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال دل کے امراض بالخصوص جان لیوا ہارٹ فیل کے خطرے کو 41 فیصد تک کم کردیتا ہے۔اس امر کا انکشاف برطانیہ کے مشہور مائیو کلینک کے ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کیا ہے۔ ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ اگر آپ دل کے جان لیوا دورے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو

گوشت، روغنی کھانے، میٹھے مشروبات، کولا اور فاسٹ فوڈ کو ترک کر کے سبزیوں، پھل، پھلیوں اور مچھلی کھانے کو اپنا شعار بنائیں۔واضح رہے کہ ہارٹ فیل کی کیفیت میں دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور پوری دنیا میں اس مرض میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ عالمی وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں