بھارت میں دوستوں کی شرارت نے نوجوان کی جان لے لی

نئی دہلی: (نیوزڈیسک) بھارت میں دوستوں کی شرارت نے نوجوان کی جان لے لی۔ سالگرہ پر کیک کاٹنے سے پہلے دوست کو مذاق میں اس قدر مارا کہ اندرونی زخموں کی وجہ سے نوجوان اگلے دن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بھارتی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک پریشان کردینے والی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک سائیڈ پر کیک رکھا ہوا ہے جبکہ ساتھ ہی کچھ لڑکوں کو

اپنے دوست کو مذاق میں مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ نوجوان کو معدے، لبلبہ اور ریڑھ کی ہڈی میں زخم آئے جس کی وجہ سے وہ اگلے دن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں