ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

لندن: ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی، 365 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ ویسٹ انڈیز اوپنرز جان کیمپبل اور شائے ہوپ نے آئرلینڈ کے خلاف 365 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنائی،جان کیمبل 179 جبکہ شائے ہوم 175 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی اوپنز فخر زمان اور امام الحق کے پاس تھا، دونوں اوپنرز نے زمبابوے کے خلاف 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں