وفاقی کابینہ آج ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے گی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد کابینہ اسکیم کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کو اشیاء خورد و نوش سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جب کہ ملکی موجودہ نظام تعلیم اور مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل جب کہ قومی ائیر لائن کے چارٹر اور ایریل ورک لائسنس کی تجدید پر بھی غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کی انسداد منشیات عدالتوں میں نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں