چین امریکہ تجارتی جنگ ہوواوے کمپنی کیلئے بڑا خطر بن گئی

نیویارک : چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ جائنٹ ٹیک کمپنی ہوواوے کے لیے سردرد بن گئی ، کمپنی کو امریکہ میں کاروبار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ چینی موبائل کمپنی ہوواوے کے لیے درد سر بن گئی ہے ، جائنٹ ٹیک کمپنی کا امریکہ میں کاروبار خطرے میں پڑ گیا ہے ۔

چین سے حالیہ تجارتی کشیدگی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد اندازہ کیا جا رہا ہے کہ شاید ہوواوے کمپنی کے لیے امریکہ میں کاروبار کرنا آسان نہیں ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں