روپے کی قدر میں کمی کے باعث ہونڈا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک بڑھادیں، نئی قیمتیں آپ بھی جانئے

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث ہونڈا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک بڑھادی ہیں۔ہونڈا کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 جون سے پاکستان بھر میں گاڑیوں کی نئی قیمتوںکا اطلاق شروع ہوجائے گا جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 4 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

نئی قیمتوں کے مطابق 24 جون سے ہونڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا اور یہ 37 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 41 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح سوک 1.8L VTI CVT کی قیمت بھی 4 لاکھ روپے کے اضافے سے 31 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 35 لاکھ 99 ہزار روپے ہوجائے گی۔ ئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی 1.3L MT کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ہونڈا سٹی 1.5L Aspire MT کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 23 لاکھ 94 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 جون تک جن لوگوں نے بکنگ کرائی ہے انہیں پرانی قیمتوں پر گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ۔ ڈیلرز کو 22 جون سے نئی قیمتوں پر گاہکوں کی گاڑیاں بک کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سوک 1.8L VTI CVT پر نئی قیمت کا اطلاق 29 جون سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں