مراد علی شاہ بھٹو خاندان کے درباری بن کر سندھ سے ناانصافی نہ کریں: فردوس عاشق اعوان

سیہون شریف: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھٹو خاندان کے درباری بن کر سندھ سے ناانصافی نہ کریں، خوشامدی اور چاپلوسی چھوڑ کر عوام کی خدمت کریں۔فردوس عاشق اعوان نے قلندر کی نگری میں سندھ سرکار پر تنقید کے تیر چلا دیئے۔ اپوزیشن کو بھی کھری کھری سناتی رہیں، بولیں اپوزیشن نے سینیٹ میں اپنا دنگل شروع کر رکھا ہے۔

معیشت کی تباہی اور مہنگائی کا واویلا کرنے والے سٹیج اداکار ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے۔ معاون خصوصی اطلاعات نے لعل شہباز قلندر کے دربار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ قلندر کی دھرتی پر کھڑے ہو کر دعائیں بھی مانگیں۔ معاون خصوصی نے ڈھابے پر بیٹھ کر چائے کی چسکیاں بھی لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں