رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت آج ہو گی۔رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل عدالت کے جج خالد بشیر کریں گے۔ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ سمیت 6 ملزمان پر مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔ اے این ایف نے 60 سے زائد صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ سابق صوبائی وزیر قانون بعض افراد کے ساتھ منشیات کا بزنس کرتے تھے۔

ان منشیات کا بزنس کرنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ اے این ایف نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کیساتھ ان کے سکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں