حسن علی نے بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیاری کر لی

لاہور: شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کے بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے۔فاسٹ بولر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں۔ ذرائع کےم طابق رشتہ طے کرنے کے لیے دونوں خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی لڑکی ایک ایئر لائن میں فلائٹ انجینئر ہے۔ ہاں ہونے پر شادی دبئی میں اگست کے تیسرے ہفتے ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کا موقف ہے کہ بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں