جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں ،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے۔

خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ہونے والی ہے۔ 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہے۔ عمران خان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کیلئے تمام کوششیں کیں، اب کوئی فائدہ نہیں، بدقسمتی سے بھارت نے میری باتوں کو محض اطمینان کیلئے لیا، اب مودی سرکار سے بات چیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے، دنیا کو اس صورتحال سے خبردار رہنا چاہیے۔ صدر ڈونلڈٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج اور مبصرین مقبوضہ کشمیر بھیجے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں