پہلا ون ڈے، پی سی بی کا تعلیمی اداروں کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ

کراچی: پی سی بی نے آج ہونیوالے پہلے ون ڈے میچ کیلئے تعلیمی اداروں کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیاہے جس کے مطابق ہر سکول سے 20 طلبا کو مفت ٹکٹ دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق پی سی بی ترجمان نے بھی کردی ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائیگا۔

پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔سیریز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز کو آسان نہیں سمجھ رہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی پر پی سی بی کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر بطور کپتان یہ ان کی پہلی سیریز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں