انقرہ : ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ایئر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔

وزارت صحت سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فخر الدین کھوجا نے ایئر ایمبولینسوں کی صورتحال، ان کے طبّی ساز و سامان اور صلاحیت کے جائزے کے لیے انقرہ کے ایسن بوعا عمومی ایوی ایشن ٹرمینل کا دورہ کیا۔

یہ ایئر ایمبولینسیں، طیارہ ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 6 سے 7 مریض لے جا سکتی ہیں۔اس موقع پر فخر الدین کھوجا نے کہا کہ ترکی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اپنے شہریوں کو بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ایئر ایمبولینس کی سہولت 2008ء سے جاری ہے اور اب تک طیارہ ایمبولینسوں کے ذریعے 13 ہزار 398 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 31 ہزار 587 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں