پاک سری لنکا پہلا ون ڈے میچ ،نئی تاریخ رقم ہو گئی

کراچی :پاکستان سری لنکا کے درمیان پہلا کھیلے جانے والا ون ڈے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پہلا ہی میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا ،میچ بغیر گیند کرائے منسوخ کر دیا گیا ،پاک سر ی لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا لیکن تیز بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ سکا ۔

پاک سر ی لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ہی میچ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ،یہ نیشنل سٹیڈیم کی تاریخ کا پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسو خ ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں