حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہط

اسلام آباد: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ ہوا ہے۔ وہ ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ بلاول بھٹو کے جلسوں اور ریلیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

نیر بخاری کا کہنا تھا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلد میرپور کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ زلزلے سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں