2022 میں کھلے دودھ کی فروخت بند کر دی جائے گی‘ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کے مطابق 2022 میں کھلے دودھ کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

یہ دعوی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چےئر مین عمر تنویر بٹ نے اینگرو فوڈ پلانٹس کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے جس طرح پوری دنیا میں فوڈ اور ڈرگ اتھارٹیز ایک ساتھ ہوتی ہیں بالکل اسی طرز پر پنجاب میں عمل درآمد کے لیے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکپتن میں فوڈ اتھارٹی کے سٹاف پر فائرنگ کا جو واقعہ رونما ہوا ہے اس کے بعد سے دوبارہ کمانڈو سکیورٹی بحال کرنے جارہے ہیں۔

عمر تنویر بٹ نے کہا کہ لاہور میں مینڈک فوڈ والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن نے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں