اسلام آباد، راولپنڈی کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکریٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔

سیکریٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے۔

عبدالوحید خان نے کہا کہ دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر پرائیویٹ اسکولز زعفران الہی نے کہا کہ اسلام آباد میں 31 اکتوبر کے بعد اسکول کھولنے کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں جمعرات کو ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔ نمل انتظامیہ کے مطابق نمل یونیورسٹی میں مڈٹرم امتحانات اب 8 سے 15 نومبر کے درمیان ہوں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں