دن میں کتنے سگریٹ پینا آپ کی صحت کیلئے خطرناک ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ نوش سگریٹ کی تعداد کم کرکے سمجھتے ہیں کہ اب ان کی صحت کو کم نقصان پہنچے گا مگر کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے 25ہزار سگریٹ نوشوں پر تجربات کے بعد بتایا ہے کہ چند سگریٹ پینے والے شخص کے پھیپھڑوں کو بھی معمولی کمی کے ساتھ اس سے اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا دو پیکٹ سگریٹ پینے والے شخص کے پھیپھڑوں کو۔

سائنسدانوں نے تحقیق میں شامل ان تمام افراد کی سگریٹ پینے کی عادت کے بارے میں معلوم کیا کہ کون کتنے سگریٹ پیتا ہے۔ پھر ان کے پھیپھڑوں کے فنکشن کے ٹیسٹ کیے اور سگریٹ کی تعداد کے ساتھ ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ روزانہ 30سگریٹ پیتے ہیں ان کے پھیپھڑے سگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت 11.24ایم ایل سالانہ کم کام کرتے تھے۔

جو لوگ روزانہ 5یا اس سے کم سگریٹ پیتے تھے ان میں یہ شرح صرف 7.65ایم ایل سالانہ کم تھی، جو کہ بہت معمولی فرق ہے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الزبرتھ السنر کا کہنا تھا کہ ”روزانہ پانچ یا اس سے کم سگریٹ پینا انسان کی صحت کے لیے اس سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے جتنا کہ عام لوگ سوچتے ہیں۔ دو پیکٹ پینے والوں اور پانچ سگریٹ پینے والوں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی میں جو کمی واقع ہوتی ہے اس میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔“

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں