امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے امریکی فوجی طیارے کی پاکستان فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا۔ کوڈ نہ بتا سکنے پر فوراً واپس موڑ دیا گیا ہے اور سی اے اے کی وارننگ پر طیارے کو واپس موڑ لیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت پر طیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں