نیب نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا۔نیب نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما سے جعلی بنک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔

ادھر احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے خورشید شاہ کو 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں