31 دسمبر کو تمام ونڈوز فون پر واٹس ایپ کام کرنا بند ہوجائے گا

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کمپنی سال 2020ءمیں بہت سے پرانے سافٹ ویئر پر چلنے والے فون میں واٹس ایپ کی سہولت برقرار نہیں رکھے گی اور 31 دسمبر کو تمام ونڈوز فون پر واٹس ایپ کام کرنا بند ہوجائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کہا ہے کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے پرانے ورڑن والے سمارٹ فون رکھنے والے صارفین واٹس ایپ کی نئی تبدیلیوں سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

واٹس ایپ اعلامیے کے مطابق فروری 2019 کے بعد سے واٹس ایپ کو جاری رکھنے کے لیے آئی او ایس نائن اور اینڈرائیڈ 3.0 ورڑن لازمی تھے۔ اب واٹس ایپ کی مزید اپ ڈیٹس اس قدر آگے بڑھ چکی ہیں کہ انہیں چلانے کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائیڈکے زیادہ بہتر ورژن درکار ہیں۔

جن میں اینڈرائیڈ 4 ورڑن شامل ہے۔ اس طرح آئی فون فائیو سے کم ماڈل پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا جبکہ 31 دسمبر 2019 تک سارے ونڈوزفون پرواٹس ایپ کی سروس بند ہوجائے گی جن میں لومیا سیریز بھی شامل ہے۔

یکم فروری 2020 تک آئی اوایس اوراینڈرائیڈ فون پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ ایچ پی ایلیٹ اسمارٹ فون، گوگل نیکسس ون، سام سنگ ایپک فوری اور موٹرولا اینڈروئیڈ ایکس پر بھی واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ واٹس ایپ نے یہ فیصلہ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لئے کیا ہے کیونکہ وہ اس میں مزید تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں