ملک کے ممتاز اینکر آفتاب اقبال نیو نیوز کے ساتھ منسلک ہو گئے

لاہور: نیو فیملی میں نیا اضافہ ،معروف اینکر آفتاب اقبال نیو نیوز کا حصہ بن گئے۔ نئی بات میڈیا گروپ کی جانب سے خوش آمدید۔ آفتاب اقبال کا پروگرام ناظرین بہت جلد ہفتے میں چار روز رات گیارہ بجے نیو نیوز پر دیکھ سکیں گے .

وہ ہمیشہ اپنے پروگراموں میں ایک نئی جدت لاتے رہے اور اس بار نیو نیوز کے ناظرین کے لئے کیا لا رہے ہیں انہوں نے سب بتا دیا۔ آفتاب اقبال اردو شاعر ظفر اقبال کے فرزند ہیں۔ آپ کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور الیکٹرانک میڈیا میں آپ کو خاصا تجربہ اور مقبولیت حاصل ہے۔

جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا تھا، روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا تھا۔ تین جنوری کو امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران نے بھی عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر بلیسٹک میزائل سے حملے کئے تھے جس میں 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم امریکا کی جانب سے ایرانی دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ حملے میں معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں