معاشرے میں خواتین کا مضبوط پہلو دکھانے کی خواہش مند ہوں، ماہرہ خان

اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں کمزور اور رونے دھونے والے کردار کرنا پسند نہیں ہے اور وہ اپنے کام کے ذریعے معاشرے میں خواتین کا مضبوط اور بہادر پہلو دکھانے کی خواہش مند ہیں اور خرد کا کردار ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے کہا ان کی زندگی کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے اور وہ اپنے کام کے لئے اس کی ترجیحا ت نظر انداز نہیں کر سکتی ہیں۔کم اور معیاری کام ان کی زندگی کا اصول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے متعلق پلاسٹک سرجری بارے افواہیں بے بنیاد ہیں اور ناقدین پر غصہ نہیں آتا ہے بلکہ ہر ایک کی رائے کا احترام کرتی ہیں۔ ماہرہ خان فلم ”نیلوفر“ میں اداکار فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں