کورونا وائرس،مزید 73ہلاک ، 565 تک پہنچ گئی

بیجنگ:چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس سے مزید 73 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 565 تک پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 28 ہزار 276 افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 1 ہزار 173 افراد اس بیماری سے نجات حاصل کر چکے جبکہ 3 ہزار 863 افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ۔

دنیا بھر کے 27 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملیشیا، جرمنی، تائیوان، ماکا، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فیلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر مستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہو گی۔

خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ چین میں حکام کی جانب سے ووہان کو اولین ترجیح دی جا رہی اور اضافی طبی عملہ وہاں بھیجا جا رہا ،چین کا ہر وہ صوبہ جس کی آبادی 30 ملین سے زائد ہے وہاں عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں